Thursday, July 9, 2009

Codeigniter کو شروع کرنے کیلئے۔

Codeigniter پی ایچ پی کیلئے ویب اپلیکیشن فریم ورک ھے۔ یہ ویب ڈیولپرز کی ویب اپلیکیشنز کو تیزرفتاری سے بنانےمیں مددکرتا ھے اور ساتھ ہی یہ بہت سی کوڈ لائبری اور ہیلپر فراہم کرتا ھے جو پی ایچ پی میں کام کی رفتار کو تیز کرتا ھے۔ یہ ٹیوٹوریل آپ کو فریم ورک کی بنیادی سیٹنگز،اور MVC کو استعمال کرتےھوئے ھیلو ورڈ اپلیکیشن بنانا سکھائے گا۔

آخر فریم ورک کیوں؟




فریم ورک کسی بھی اپلیکیشن کی بنیاد بنانے کیلئے اس میں موجود کلاسزاورفئکشنز فراھم کرتاھے۔ جوکہ اپلیکیشن کے تیاری کے وقت کو کم کرتا ھے۔ لیکن فریم ورکز کی ایک نقصان دہ بات یہ ہے کہ کافی غیرضروری کلاسز بھی اپلیکیشن کا حصہ بن جاتی ھیں

Codeigniter کیوں؟

Codeigniter ایک بہت ہلکہ اور کارگرد فریم ورک ھے۔ کسی بھی مبتدی کیلئے اچھا ھے کیونکہ اسے سیکھنا بہت آسان ھے۔ Codeigniter کو EllisLab نے ڈیولپ کیا اور بہت واضح اور آسانی سے سمجھ آنے والی دستاویز یا ڈکومنیشن موجود ھے۔ نیچے دی گئی فہرست میں کچھ وجوہات جو Codeigniter کو ایک اچھا اور قابل استعمال فریم ورک قرار دیتی ھیں۔
  • عمدہ کارکردگی ایک چھوٹے سائز کے ساتھ
  • دیولپمنٹ کیلئے MVC کا استعمال جو کہ پروجیکٹ میں لچک پیدا کرتا ھے۔
  • سرچ انجن دوست ربط ، سرچ انجن فرنڈلی یوآرایل
  • پروجیکٹ کی آسانی سے توسیع کی جاسکتی ھے۔
  • پی ایچ پی 4 (+ 4.3.2) اور 5 پر چلتاھے۔
  • زیادہ تر ڈیٹا بیسسز کے ساتھ کام کرنے کی سہولت جیسکہ MySQL, MySQLi, MS SQL, Postgers, Oracle, SQLite اور ODBC .
  • اپلیکشن کا تحفظ مد نظر۔ ایس کیول انجکشن اور کروس سائیٹ سکرپٹ سے۔
  • بہت ساری لائبریز اور ہیلپرز جو آپ کو ای میل، image manipulation, form validation, file uploading, session اور مختلف زبانوں کے استعمال جیسے مشکل کاموں کو حل کرنے میں مدد کرتے ھیں۔
  • زیادہ تر لائبریز کااستعمال تب ہی ھوتا ھے جب ان کی ضرروت ھوتی ھے۔

Tuesday, July 7, 2009

Codeigniter پی ایچ پی فریم ورک



Codeigniter ایک بہت طاقتور اور بہت چھوٹے فٹ پرنٹ کے ساتھ پی ایچ پی فریم ورق ھے۔ جو کہ پی ایچ پی کوڈرز کے لیے تیار کیا گیا ھے، تاکہ اس عمدہ اور سادہ ٹول کٹ کو استعمال کرکے اپنی ویب اپلیکشنز بناسکیں۔ اگرآپ ڈیویلپر ھیں اور آپ اپنے کلائنٹ کا پروجکٹ مقررہ وقت مہیا کرنا ھے یا پھر آپ اپنے پہلے بڑے اور بغیرڈوکومنٹ کے فریم سے تنگ ھیں۔ تو Codeigniter کو استعمال کریں۔

Codeigniter آپ کے لیے مفید ھے۔
  • ایک بہت چھوٹا فریم ورک
  • آپ عمدہ پرفارمنس چاھتے ھیں۔
  • فریم ورک جو آپ کے ھوسٹنگ اکاونٹ میں موجود مختلف پی ایچ پی ورثرن اور کنفیگریشن کے مطابق ھو۔
  • فریم ورک جس کی کنفیگریشن بہت آسان ھو۔
  • فریم ورک جس کے لیے کمانڈلائن کی ضرورت نہیں۔
  • فریم ورک جس میں ٹمپلیٹ لنگویج کی ضرورت نہیں، حالانکہ اس میں ٹمپلیٹ پرسر کی اضافی لابریری موجودھے۔
  • فریم ورک ایک اچھی ڈوکومنٹیشن کے ساتھ
اگلی پوسٹ میں تفصیلی ٹیٹوریل پیش کیا جائے گا۔

Monday, April 6, 2009

پی ایچ پی سیکھیں ابتدا سے

پی ایچ پی کیا ھے؟
پی ایچ پی کا مطلب ہاپرٹیکسٹ پری پروسسر ھے۔ دوسری لینگویجز، جیساکہ جاواسکرپٹ، جو کلائنٹ سائیڈ پرکام کرتی ھے۔ اسی طرح پی ایچ پی سرور پر چلتی ھے۔ اور یہ ایچ ٹی ایم ایل کہ ساتھ کام کرتی ھے۔ مزید یہ کہ آپ اسے ایچ ٹی ایم ایل کے ساتھ شامل کرسکتےھیں۔ بہت اہم بات یہ کہ آپ کا پی ایچ پی پروگرام کتنا ھیں مشکل کیوں نہ ھو نتیجہ سادہ ایچ ٹی ایم ایل ھی ھوگا۔

پی ایچ پی کیوں؟
ایچ ٹی ایم ایل سو فیصد سٹیٹک ھے. جبکہ پی ایچ پی کو اپنے کوڈمیں استعمال کرنے سےھم اپنی سائیٹ کو ڈائینامیئک بناسکتے ھیں.اوراس میںضرورت پڑنےپرتبدیل کرسکتے ھیںِ.اھم بات یہ کہ پی ایچ پی اوپن سورس اور کسی بھی پلیٹ فارم پر چل سکتی ھے، اورویب اپلیکیشنز بنانے کے لیئے بہترین لینگویج ھے.

کیا پی ایچ پی دوسری پروگرامنگ لینگویجز کی طرح ھےِ؟
جی ہاں.پی ایچ پی دوسری پروگرامنگ لینگویج کی طرح ھی ھے. اگرآپ اے ایس پی ڈاٹنٹ،جاواسکرپٹ،سی شارپ یا سی پلس پلس جیسی لینگویج کا علم رکھتے ھیں توآپ پی ایچ پی میں آسانی سے مہارت حاصل کرسکتے ھیںِ.

شروع کرنے سے پہلے

شروع کرنے سے پہلے آپ کے کمپیوٹرمیں مندرجہ ذیل سافٹویرز انسٹال ھونے چاہئیے
١- آپاچے ویب سرور
٢- مائی ایس کیول
٣- ویب بروزر
٤- ٹیکسٹ ایڈیٹر
٥- پی ایچ پی

WAMP,MAMP
اگرآپ آپاچے،مائی ایس کیول اورپی ایچ پی کو اپنےکمپیوٹرپرانسٹال کرناچاہتےھیں. تواس کیلئے آٹوانسٹالراستعمال کریں. اگرآپ ونڈوز استعمال کررہے ہیں.تو ویمپ،ونڈوز،آپاچے،مائی ایس کیول اور پی ایچ پی اور اگرآپ میک استعمال کررہے ھیں تو میمپ جو کہ میک،آپاچے،مائی ایس کیول اور پی ایچ پی. سب کنفیگریشن خود ھو جاتی ھیںِ.
WAMP
MAMP

بنیاد
سرورکوبتانےکہ ہم پی ایچ پی پرکام کرہیں. آپ کو مندرجہ ذیل کوڈ استعمال کرناھوگا ایچ ٹی ایم ایل فائل میں.

<?php ......Code go here ?>

پی ایچ پی کوڈ ہمیشہ شروع
<?php

اور ختم
?>

ھو گا

آپ اپنے کوڈ کو دوبارہ مدون کریں اور ایک لائن کا اضافہ کریں۔
<?php echo 'Hello PHP World' ?>
دوسری مثال میں آپ نے ھم نے سب کچھ ایک لائن میں رکھا۔ جس میں ھم صفحہ پر لکھ رھے ھیں۔ پردفعہ پی ایچ پی کو اپنے کوڈ میں منسوب کرنے کے لیئے آخرمیں ; سیمی کالن لگانا ضروری ھے۔ ایچ ٹی ایم ایل میں اگرچہ آپ کوئی بریکٹ لگانا بول گئے ھوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن پی ایچ پی میں نہیں اگرآپ ٹھیک سینٹکسٹ یا کوڈ استعمال نہیں کررہے توآپ کو ایرر یا غلطی ملے گی۔ اگرصرف ایک لائن پی ایچ پی کوڈ منسوب کیا ھے تو ; سیمی کالن لگانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بہتر یہ ہی ھے کہ اس کا استعمال ہر دفعہ کیا جائے۔

متعارف یا ڈیفائن ویری ایبل
دوسری پروگرامنگ لینگویچز کی طرح ھم پی ایچ پی میں ویری ایبل ڈیفائن کرسکتے ھیں۔ ویرایبل متعارف یا ڈیفائن کرنا نہایت آسان ھے۔ پی ایچ پی میں آپ ویری ایبل $ نشان، سمبل سے ڈیفائن کرسکتے ھیں۔ پچھلی مثال کی عبارت کو آپ کسی ویری ایبل کے ذمہ لگنا چاھتے ھیں تووہ ایسے ھو گی۔

<?php $myVariable = 'Hello PHP World' ;
echo $myVariable; ?>
مندرجہ ذیل مثال آپ کو پچھلی مثالوں جیسا ھی نتیجہ دے گی۔ لیکن اس دفعہ ھم ویری ایبل عبارت کہ ساتھ جوڑکر پرنٹ کررھے ھیں۔
<?php $myVariable = 'Hello PHP World' ;
echo $myVariable .= ' I like PHP because its Opensource'; ?>
فل سٹاپ “۔“ کہ استعمال سے ھم ویری ایبل یا عبارتوں کو آپس میں جوڑ سکتے ھیں۔

کوڈ میں کومنٹس شامل کرنا
اگر آپ سی ایس ایس یا جاوا سکرپٹ سے واقف ھیں۔ توآپ دیکھیں گیں کہ پی ایچ پی میں کومنٹس شامل کرنا سی ایس ایس یا جاوا سکرپٹ جیسا ھی ھے۔

<?php # This is a single line comment.
// This is the most common way of commenting out your code.
/* Here is a way to comment over multiple lines. This is the exact
same way that you would comment in CSS */
?>
ایچ ٹی ایم ایل کو پی ایچ پی کے ساتھ شامل کرنا
جیسا کہ پہلے بتا چکا ھوں۔ پی ایچ پی اور ایچ ٹی ایم ایل ایک ساتھ کام کرتے ھیں۔ ھم آسانی سے ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز پی ایچ پی کی نتیجہ کے ساتھ شامل کرسکتے ھیںِ
<?php echo "<strong>This text is bold.</strong>"; ?>
اپنا پہلا فنگشن ڈیفائن کریں
پی ایچ پی میں فنگشن ڈیفائن کرنا جاوا سکرپٹ جیسا ہی ھے۔ اس کا بنیادی سنٹیکسٹ یہ ھے۔
<?php function name ($arguments){
your statement goes here;
} ?>

اگر آپ ایک فنگشن بنانا چاھتے ھیں جو ٥ جمع ١٠ پرنٹ کر تو وہ ایسے ھے۔
<?php function addNumbers (){
echo 10 + 5;
}
addNumbers();?>

ھم اپنے فنگشن کو کل کرتے ھیں۔اس طریقہ میں ھم نے اپنے فنگشن کو پرامیٹر یا ارگیومنٹ پاس نہیں کیا۔ چلیں دیکھتے ھیں کہ ہم اپنے فنگشن کو کیسے مزید قابل استعمال بناسکتےھیں۔
<?php
function addNumbers($firstNumber, $secondNumber){
echo $firstNumber + $secondNumber;
}
addNumbers(10, 5);
?>
اپ ہمارا کوڈ زیادہ لچکدارھوگیاھے۔ ھم نے اپنےفنگشن میں دو ارگیومنٹ استعمال کیئے ھیں۔ جوکہ نتجہ کے طورپر ان ارگیومنٹس کا مجموعہ پرنٹ کرے گا۔

یہ پی ایچ پی کی بنیادی تحریر تھی۔ اس سے متعلق کسی قسم کا کوئی سوال ھو آپ پوچھ سکتے ھیں۔ اور اگر آپ نےاس تحریر کوپسند کیاھے آپ اسے اپنے احباب کو لنک دےسکتے ھیں جو پی ایچ پی سیکھنا چاھتےھیں۔ اس تحریرکا اگلا شمارہ جلد ھی آپ سب کی خدمت میں پیش کیا جائےگا اور اپنے اپنے تبصرے ضرور شامل کریں تاکہ اسے اور بہتر بنایا جاسکے۔

مزید معلومات کیلئے
PHPBuddy.com
PHP.NET
W3Schools.com

Sunday, March 15, 2009

ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے ایس سی او سافٹ ویر سے بہتر

ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے ایس سی او سافٹ ویر سے بہتر۔ سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا شوق رکھنے والے اور پیشہ ورانہ افراد جوکہ اپنی یا اپنے کسی کلاینٹ کی سائٹ کو گوگل یا یاھوسرچ میں اؤل لاناچاھتے ھیں اُن کیلئے ایک بہت عمدہ ٹول بار. یہ ٹول بار آپکو فائرفاکس کی ایکسٹنشن کہ طور پر میسر ھے۔ اس ٹول بارسے آپ اپنی سائٹ کو سرچ انجن دوست بنا سکتے ھیں۔ مندرجہ زیل خصوصیات ھیں اس ٹول بارمیں۔

١۔ آپ اپنی ویب سائٹ کا پیج رنک چیک کرسکتے ھیں۔
٢۔ آپ یہ چیک کر سکتے ھیں کہ کتنے اور کتنے لنک آپکی سائٹ پر ٹھیک طرح واپس آتے ھیں۔اور کتنی مقبول ڈائریکٹری میں آپکی سائٹ کے لنک ھیں۔ مثال (یاھو ڈائریکٹری اور ڈومز ) جو کہ مقبول ترین ھیں۔
٣۔ آپ کی سائٹ کے کتنے صفحے یاھو یا گوگل میں شامل ھیں۔
٤۔ اس ٹول بارسے آپ اپئی سائٹ کی مقبولیت چیک کر سکتے ھیں۔ اور اپنے مقابلے کی سائٹس کی ٹریفک چیک کرسکتے ھیں۔

یہ ٹول بار استعمال کرنے میں بہت آسان ھے۔ اس میں موجود ایکسرے ٹول سے آپ کسی بھی سائٹ کا پورا ایس سی او جائزہ لے سکتے ھیں۔ جو آپ کی سائٹ کی سکت بتاتاھے۔ جیسا کہ ( میٹا ڈیٹا، صفحہ کی ھیڈنگ، انٹرنل اور ایکسٹرنل لنکس



ایک بہت ھی اچھی خصوٍصیت یہ کے اس کے ایڈوانس انفرمیشن بٹن کے زریعے آپ انفرمیشن کو ایکسپورٹ کرسکتے ھیں۔



اور مزید ایس سی او ٹول بار سے آپ ایک وقت میں اپئی سائٹ کا ٤ اور سائٹس کے ساتھ موازنہ کرسکتے ھیں۔



اس ٹول بارکا مزید جائزہ لیجیے اور اپنے اپنے تجربے پوسٹ کریںِ