Thursday, July 9, 2009

Codeigniter کو شروع کرنے کیلئے۔

Codeigniter پی ایچ پی کیلئے ویب اپلیکیشن فریم ورک ھے۔ یہ ویب ڈیولپرز کی ویب اپلیکیشنز کو تیزرفتاری سے بنانےمیں مددکرتا ھے اور ساتھ ہی یہ بہت سی کوڈ لائبری اور ہیلپر فراہم کرتا ھے جو پی ایچ پی میں کام کی رفتار کو تیز کرتا ھے۔ یہ ٹیوٹوریل آپ کو فریم ورک کی بنیادی سیٹنگز،اور MVC کو استعمال کرتےھوئے ھیلو ورڈ اپلیکیشن بنانا سکھائے گا۔

آخر فریم ورک کیوں؟




فریم ورک کسی بھی اپلیکیشن کی بنیاد بنانے کیلئے اس میں موجود کلاسزاورفئکشنز فراھم کرتاھے۔ جوکہ اپلیکیشن کے تیاری کے وقت کو کم کرتا ھے۔ لیکن فریم ورکز کی ایک نقصان دہ بات یہ ہے کہ کافی غیرضروری کلاسز بھی اپلیکیشن کا حصہ بن جاتی ھیں

Codeigniter کیوں؟

Codeigniter ایک بہت ہلکہ اور کارگرد فریم ورک ھے۔ کسی بھی مبتدی کیلئے اچھا ھے کیونکہ اسے سیکھنا بہت آسان ھے۔ Codeigniter کو EllisLab نے ڈیولپ کیا اور بہت واضح اور آسانی سے سمجھ آنے والی دستاویز یا ڈکومنیشن موجود ھے۔ نیچے دی گئی فہرست میں کچھ وجوہات جو Codeigniter کو ایک اچھا اور قابل استعمال فریم ورک قرار دیتی ھیں۔
  • عمدہ کارکردگی ایک چھوٹے سائز کے ساتھ
  • دیولپمنٹ کیلئے MVC کا استعمال جو کہ پروجیکٹ میں لچک پیدا کرتا ھے۔
  • سرچ انجن دوست ربط ، سرچ انجن فرنڈلی یوآرایل
  • پروجیکٹ کی آسانی سے توسیع کی جاسکتی ھے۔
  • پی ایچ پی 4 (+ 4.3.2) اور 5 پر چلتاھے۔
  • زیادہ تر ڈیٹا بیسسز کے ساتھ کام کرنے کی سہولت جیسکہ MySQL, MySQLi, MS SQL, Postgers, Oracle, SQLite اور ODBC .
  • اپلیکشن کا تحفظ مد نظر۔ ایس کیول انجکشن اور کروس سائیٹ سکرپٹ سے۔
  • بہت ساری لائبریز اور ہیلپرز جو آپ کو ای میل، image manipulation, form validation, file uploading, session اور مختلف زبانوں کے استعمال جیسے مشکل کاموں کو حل کرنے میں مدد کرتے ھیں۔
  • زیادہ تر لائبریز کااستعمال تب ہی ھوتا ھے جب ان کی ضرروت ھوتی ھے۔

1 comment:

الف نظامی said...

بہت خوب!
امید ہے کہ تکنیکی موضوعات پر لکھنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔